علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے قیدیوں کیلئے مفت تعلیمی پالیسی تشکیل دیدی، یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ نے قیدیوں کو بی اے سطح تک مفت تعلیم فراہم کرنے کیلئے داخلہ فارم اور پراسپکٹس تمام جیلوں کو ارسال کردیئے

بدھ 13 ستمبر 2017 12:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پاکستان بھر کی جیلوں میں مقید افراد کیلئے مفت تعلیمی پالیسی تشکیل دی ہے تاکہ سزا مکمل ہونے کے بعد وہ پرامن اور عزت کی زندگی گزارسکیں اور معاشرے کیلئے مفید شہری بن سکیں۔ یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ نے ملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو بی اے سطح تک مفت تعلیم فراہم کرنے کیلئے داخلہ فارم اور پراسپکٹس تمام جیلوں کو ارسال کردیئے ہیں، فارم تمام قیدیوں میں مفت تقسیم کئے جائیںگے۔

قیدیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ داخلہ فارم کو مکمل کرکے 28ِ۔ستمبر تک جمع کرائیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی قیدیوں کی تعلیم میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں ،ْ انہوں نے ملک بھر کے جیلوں میں مقید افراد کے لئے یونیورسٹی کے مفت تعلیمی منصوبے کے ذیل میں مزید سہولتوں کا اضافہ کیا ہے اور منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے انہوں نے بذات خود سینٹرل جیل راولپنڈی ،ْ لاہور ،ْ کوئٹہ اور ملتان کا دورہ کیا اور ہر جیل میں موجود قیدیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں سلسلہ تعلیم شرع کرنے کی جانب راغب کرنے کی سنجیدہ کوشش کی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد صدیقی کے مطابق منصوبے کا اصل مقصد زیادہ سے زیادہ قیدیوں کو تعلیمی نیٹ میں لانا ہے تاکہ سزا مکمل ہونے کے بعد وہ پرامن اور عزت کی زندگی گزارسکیں اور معاشرے کے لئے مفید شہری بن سکیں۔ منصوبے کے تحت قیدیوں کو داخلہ فارم اور پراسپکٹس جیل کے اندر ہی مفت فراہم کئے جاتے ہیں اور ان کے لئے تدریسی ورکشاپس ،ْ ٹیوٹوریل میٹنگز اور فائنل امتحانات بھی جیل کی حدود کے اندر ہی منعقدکئے جائیں گے۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کی مختلف جیلوں میں 1000سے زائد قیدی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کررہے ہیں اور ہم زیادہ سے زیادہ قیدیوں کو تعلیمی نیٹ میں لانا چاہتے ہیں۔ یونیورسٹی کے فوکل پرسن ،ْ زاہد مجید کے مطابق جیلوں کو ارسال کرنے والے تمام داخلہ فارمز پر ’’صرف قیدیوں کے لئے‘{‘{ کی مہر لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :