جاگتے رہیں ، شہباز شریف پر نہ رہیں۔ رؤوف کلاسرا کا چودھری نثار علی خان کو مشورہ
تازہ ترین : 1

جاگتے رہیں ، شہباز شریف پر نہ رہیں۔ رؤوف کلاسرا کا چودھری نثار علی خان کو مشورہ

جاگتے رہیں ، شہباز شریف پر نہ رہیں۔ رؤوف کلاسرا کا چودھری نثار علی خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 ستمبر 2017ء): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو مشورہ دیا اور کہا کہ آپ جاگتے رہیں اور شہباز شریف پر نہ رہیں، ان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار علی خان کے انٹرویو سے صاف لگتا ہے کہ ایک الگ پارٹی بن رہی ہے جس میں چودھری نثار علی خان ، شہباز شریف اور احسن اقبال سمیت دیگر لوگ شامل ہوں گے ۔

اس پارٹی میں مریم نواز اور دیگر ٹولہ شامل نہیں ہو گا۔ مجھے پتہ نہیں کیوں لگتا ہے کہ دونوں بھائی مل کر چودھری نثار علی خان کو ہی بے وقوف نہ بنا رہے ہوں۔ کیونکہ شہباز شریف چودھری نثار کے ساتھ مل کر کبھی بھی نواز شریف کے خلاف جا کر علیحدہ پارٹی اور علیحدہ گروپ بنانے کی کوشش نہیں کریں گے۔ مریم نواز جتنی آگے چلی گئی ہیں، یہ لڑائی کھُل کر سامنے آ گئی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ نواز شریف اورشہباز شریف دونوں بھائیوں نے مل کر چودھری نثار علی خان کی سیاست کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/09/2017 - 12:13:35
Rauf Klasra advises Ch Nisar Ali Khan to be more vigilant than before

Related : Shahbaz Sharif, Chaudhry Nisar

اپنی رائے کا اظہار کریں