این اے 120 میں عطیات کے نام پر کروڑوں روپے کا بھتہ وصول کیے جانے کا انکشاف
تازہ ترین : 1
این اے 120 میں عطیات کے نام پر کروڑوں روپے کا  بھتہ وصول کیے جانے کا انکشاف

این اے 120 میں عطیات کے نام پر کروڑوں روپے کا بھتہ وصول کیے جانے کا انکشاف

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 ستمبر 2017ء): لاہور کے حلقہ این اے 120 میں عطیات کی آڑ میں کروڑوں روپے کا بھتہ وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ ایک طرف تو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر جشن منایا جا رہا ہے لیکن دوسری ہی جانب بُکیوں کو کہا گیا ہے کہ تمہیں کھُلی اجازت ہے، جاؤ جا کر جوا کھیلو۔

ایک بُکی کو کہا گیا کہ میچ چل رہا ہے تم نے جو کرنا ہے کرتے رہو۔ ایک بُکی سے 5 کروڑ روپے لیا گیا ہے اور باقی تمام بُکیوں کو بھی کھُلی چُھٹی دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے چندے اور ایسے پیسے پر لعنت ہے اور ایسے لوگوں پر افسوس ہو رہا ہے جو پاکستان میں بیٹھ کر ایسے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ یہ لوگ جہاں بھی جاتے ہیں ان کے پیچھے لوگ چور چور کے نعرے لگا رہے ہیں۔ چوہدری غلام حسین نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
وقت اشاعت : 13/09/2017 - 12:00:50

اپنی رائے کا اظہار کریں