حدیبیہ پیپر مل کیس میں شریف بردران اور فیملی ملوث ہے۔شیخ رشید

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 13 ستمبر 2017 11:48

حدیبیہ پیپر مل کیس میں شریف بردران اور فیملی ملوث ہے۔شیخ رشید
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 ستمبر۔2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپر مل کیس میں شریف بردران اور فیملی ملوث ہے۔شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ پیپرمل کے کیس میں عوامی مسلم لیگ اکیلی ہے، ہمیں کیس میں پارٹی بنایا گیا ہے، اس حوالے سے رات کو نوٹس ملا تو سیدھا لندن سے پہنچا ہوں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپرمل کیس میں شریف بردران اورفیملی ملوث ہے، عدالت سے کہوں گا کہ نیب سے پوچھے کہ نیب کیوں پہرہ نہیں دے سکتی جب کہ نیب نے کہا تھا کہ حدیبیہ پیپرملزکا کیس کھولیں گے۔دوسری جانب سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی نیب کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ شیخ رشید کی درخواست پرسماعت پانچ رکنی لارجربینچ کرے گا۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ نیب نے عدالت کو حدیبیہ پیپرزمل فیصلے خلاف اپیل دائرکرنے کی یقین دہائی کرائی تھی، یقین دہانی کراکے چیئرمین نیب اپیل دائر نہیں کررہے۔

متعلقہ عنوان :