الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ(ن)کے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت26ستمبر تک ملتوی
تازہ ترین : 1
الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ(ن)کے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت26ستمبر تک ..

الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ(ن)کے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت26ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 ستمبر۔2017ء)الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کی پارٹی رجسٹریشن منسوخی اورنوازشریف کوسیاسی سرگرمیوں سے روکنے کی متفرق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن ) کی بحثیت سیاسی جماعت رجسٹریشن کی منسوخی سے متعلق چاروں درخواستوں کویکجا کردیا۔نوازشریف کی جانب سے وکیل جہانگیرخان جدون پیش ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے تمام درخواستوں پردلائل26 ستمبر کو سننے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔الیکشن کمیشن میں درخواستیں تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک ، رئیس عبدالواحد اورمخدوم انقلابی کی جانب سے دائرکی گئیں تھی۔دوسری جانب تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کوکالعدم دینے کی درخواست کی سماعت میں فریقین غیرحاضررہے، جس پرالیکشن کمیشن نے سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/09/2017 - 11:48:38

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں