فوج اور عدلیہ کے خلاف نواز شریف کا بین الاقوامی میڈیا کو استعمال کرنے کا منصوبہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 ستمبر 2017 11:27

فوج اور عدلیہ کے خلاف نواز شریف کا بین الاقوامی میڈیا کو استعمال کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 ستمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئری صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ نواز شریف اس وقت لندن میں موجود ہیں ، وہ لندن میں کیا کر رہے ہیں ۔ جس پر سعید قاضی نے کہا کہ سنا ہے کہ وہ پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف لابنگ کر رہے ہیں اور بین الاقوامی میڈیا کو کہا جا رہا ہے کہ فوج اور عدلیہ جمہوریت کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے۔

یہ لوگ وہاں بیٹھ کر عدلیہ اور فوج کے خلاف بغض نکال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری غلام حسین نے کہا کہ یہ بھی افواہ اُڑی ہے کہ نواز شریف نے الطاف حسین سے خفیہ ملاقات کی ہے۔ جو شخص الطاف حسین سے ملاقات کر سکتا ہے اس کا پاکستان کے بارے میں کیا اسٹیٹس ہو گا۔ جو وطن عزیز کا دشمن ہے وہ ہمارا دشمن ہے ۔ 15 دن سے یہ لوگ اپنے لوگوں کے ذریعے لابنگ کر کے پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف زہر اُگل رہے ہیں اور نفرت پھیلا رہے ہیں ۔ادھر یہ کر رہے ہیں کہ ایک بُکی سے انہوں نے 5 کروڑ روپے لیے۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ان کی بھوک اور ان کا لالچ کب ختم ہو گا۔ چوہدری غلام حسین نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :