عدالت نے 10 سال بعد دلیپ کمار کوانصاف فراہم کردیا
ْعدالت نے اداکار کو قریبا ڈھائی ہزاراسکوائر یارڈ کا بنگلا بلڈر قبضہ مافیا سے واپس دلوادیا سپریم کورٹ کے حکم پرممبئی پولیس کی موجودگی میں سائرہ بانو کو بنگلے کی چابیاں دے دی گئیں
بدھ 13 ستمبر 2017 11:36
(جاری ہے)
ٹوئیٹ میں مداحوں، میڈیا اور عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’آج قبضہ خوروں سے گھر ملنے پر خان صاحب (دلیپ کمار) بہت خوش ہیں۔
خیال رہے کہ ممبئی کے معروف علاقے سبرب بندرا پالی ہل میں موجود 2 ہزار 412 اسکوائر یارڈ کے بنگلے کی تزئین و آرائش کے لیے دلیپ کمار نے نجی کنسٹرکشن اور بلڈر کمپنی ’پراجیتا ڈویلپرز‘ کو ٹھیکہ دیا تھا۔اداکار نے بنگلے کی مرمت و تزئین و آرائش کے لیے کنسٹرکشن کمپنی کو ایڈوانس پیسے بھی دیے تھے، مگر بلڈر مافیا نے ان کے بنگلے پر قبضہ کرلیا، جس پر اداکار نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔قریبا دس سال پہلے دائر کی گئی درخواست پر متعدد سماعتیں ہوئیں، جسٹس جے چیلا میسور اور جسٹس نذیر احمد پر مبنی بینچ نے کیس کی سماعتیں کرنے کے بعد معاملے کی تحقیق کے لیے ایک رکنی عدالتی کمیشن مقرر کیا تھا۔سابق جج پی ونکتراما نے بلڈر مافیا کو قصور وار اور معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا، جس کے بعد عدالت نے کنسٹرکشن کمپنی کو بنگلے کا قبضہ خالی کرکے چابیاں اداکار کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ممبئی پولیس کی موجودگی میں سائرہ بانو کو بنگلے کی چابیاں دے دی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.