بوبی دیول کے کیریئر کے سوال پر سنی دیول آبدیدہ ہو گئے

میرے بھائی کو 10 سال کسی پروڈیوسر نے فلم میں کام نہیں دیا،سنی دیول

بدھ 13 ستمبر 2017 11:36

بوبی دیول کے کیریئر کے سوال پر سنی دیول آبدیدہ ہو گئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) بالی ووڈ سٹار سنی دیول اپنے چھوٹے بھائی بوبی دیول کے کیریئر سے متعلق سوال پر رو پڑے۔ سنی دیول کا شمار بالی ووڈ کے سپر سٹارز میں ہوتا ہے اور انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب میں سنی دیول سے انکے بھائی بوبی دیول کے زوال پذیر کیریئر سے متعلق سوال کیا گیا تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔

اداکار کا کہنا تھا میرے بھائی کو 10 سال کسی پروڈیوسر نے فلم میں کام نہیں دیا، جس سے وہ ڈپریشن کا مریض بن گیا تھا لیکن ہم سب ساتھ ہیں اور ہمارا خاندان مضبوط ہے اور ہم ایک دوسرے کے دکھ درد کو بھی محسوس کرتے ہیں۔ سنی دیول نے اپنے فلمی کیریئر سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ایک وقت ایسا بھی تھا کہ کوئی بڑی اداکارہ فلم میں میرے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :