ریشم اور بابر علی بھی ’’مولا جٹ 2‘‘ کی کاسٹ میں شامل

فلم میں ماہرہ خان اور فواد خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں‘فلم کی47فیصد عکسبندی مکمل

بدھ 13 ستمبر 2017 11:36

ریشم اور بابر علی بھی ’’مولا جٹ 2‘‘ کی کاسٹ میں شامل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء)فلم’’مولا جٹ 2‘‘ میں ماہرہ خان اور فواد خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستانی اداکارہ ریشم اور اداکار بابر علی کو بھی’’مولا جٹ 2‘‘ کی کاسٹ میں شامل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

فلم گزشتہ دو برس سے زیر تکمیل ہے جبکہ فلم میں ماہرہ خان اور فواد خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی 47 فیصد عکسبندی مکمل کی جا چکی ہے۔ مذکورہ فلم 2018 کے اوائل میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی جبکہ بعض حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم کو ماہرہ خان اور فواد خان کی مصروفیات کی وجہ سے مکمل نہیں کیا جا سکا۔