قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپائو پرسوں ایبٹ آباد میں جلسہ سے خطاب کریں گے، تمام تر انتظامات مکمل

بدھ 13 ستمبر 2017 11:28

قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپائو پرسوں ایبٹ آباد میں جلسہ سے ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو پرسوں جمعہ کو ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ قومی وطن پارٹی کی مرکزی رہنما انیسہ زیب طاہر خیلی، صوبائی چیئرمین سکندر حیات شیرپائو اور دیگر قائدین بھی ان کے ہمراہ موجود ہوں گے۔ آفتاب شیرپائو کے ایبٹ آباد میں جلسہ کے حوالہ سے قومی وطن پارٹی کا اہم اجلاس صوبائی وائس چیئرمین سابق رکن صوبائی اسمبلی بیدارحسین شاہ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیدار حسین شاہ نے کہا کہ آفتاب شیرپاؤ کے میرپور کے مقام پر جلسہ کے دورس نتائج مرتب ہوں گے۔ شہید حیات محمد خان شیرپائؤ اور چیئر مین آفتاب احمد خان شیرپائؤ کی ہزارہ کے عوام کیلئے ناقابل فراموش خدمات ہیں۔

(جاری ہے)

اہلیان ہزارہ شیرپائؤ خاندان سے دلی عقیدت رکھتے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے ڈویژنل چیئرمین چوہدری اورنگزیب نے کہا کہ ضلع ایبٹ آباد حلقہ کی تنظیموں کی ذمہ داری ہے کہ اپنے قائد کے شایان شان استقبال کیلئے جمعة المبارک کو دن دو بجے سلہڈ کے مقام پر جمع ہوں۔

اس موقع پر ضلعی صدر شیخ نثار احمد، چوہدری زیاد ایوب، عبدالله خان، نذیر سواتی، چوہدری مہابت، ریاض احمد، صاحبزادہ عبدالخالق، رانا نصیر، ملک امتیاز، ملک ذیشان، رمیض عباسی، سلیم غوری، ملک شہزاد، ملک عادل، خان گل خان، چوہدری جمعہ، طارق تنولی، محمد کاشف ایڈووکیٹ، وحید محمد، حاجی محمد صادق، احمد راجپوت، دانش محمود، محمود سلطان، محمد عظیم چوہدری، اسامہ اقبال اور دیگر موجود تھے۔