طلبہ محنت اور لگن کو اپنا شعار بنا کر ملک پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں، بریگیڈیئر واجد قیوم پراچہ

بدھ 13 ستمبر 2017 11:28

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) آرمی برن ہال کالج برائے طلباء ایبٹ آباد میں21 ویں کل پاکستان بین الکلیاتی تقریری مقابلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے 22 نامور تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی جن میںکیڈٹ کالج حسن ابدال، فوجی فائونڈیشن کالج راولپنڈی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی، ملٹری کالج جہلم، ملٹری کالج سوئی بلوچستان، پاکستان میرین اکیڈمی کراچی اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول شامل ہیں۔

ابتدائی مرحلہ میں 22 ٹیموں نے حصہ لیا تاہم بہترین 5 ٹیموں نے اختتامی مرحلہ تک رسائی حاصل کی۔ اس حوالہ سے آرمی برن ہال کالج کے وائس پرنسپل کرنل منظور عباسی نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ 16 ستمبر کو اختتامی مرحلہ کا آغاز ہوا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈیئر واجد قیوم پراچہ پرنسپل آرمی برن ہال کالج فار بوائز تھے۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں نوجوان طلباء کے جذبات اور ان کی سوچ کو بے حد سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک نازک دور سے گذر رہے ہیں۔ اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے ساتھ ساتھ ہمیں ’’میڈیا وار‘‘ کا بھی سامنا ہے، اپنے فرائض سے عہدہ برا ہونے کیلئے ضروری ہے کہ ہم حالات پر نظر رکھیں۔ اپنے فرائض کو سمجھیں، اپنی سوچوں کو مثبت رکھیں، صرف اسی صورت میں ہم اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں اور ترقی کی منزلوں کو پا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں اور ملک پاکستان کا نام روشن کریں۔

21 ویںکل پاکستان بین الکلیاتی تقاریری مقابلہ کی فاتح ٹیم کیڈٹ کالج حسن ابدال قرار پائی۔ اسی کالج کے محمد اسامہ پرویز ملٹری کالج جہلم نے انفرادی طور پر انگریزی میں پہلی اور شعیب علی کیڈٹ کالج حسن ابدال نے اردو میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اردو میں طالبات لائبہ زرشید آرمی برن ہال کالج برائے طالبات نے پہلی ماہ نور ظہرہ ایف جی انٹر کالج ایبٹ آباد نے دوسری اور عنبرین سعید گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر1 ایبٹ آباد نے تیسری پوزیشن حاصل۔

انگریزی میں طیبہ بتول آرمی برن ہال کالج برائے طالبات، ماریہ قریشی گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طالبات نمبر1 ایبٹ آباد نے دوسری اور حرا صدف ناز ایف جی انٹر کالج برائے طالبات نڑیاں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ نوجوان مقررین کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی اور کالج اور تقریب کے منتظمین کی کوششوں کو بے حد سراہا۔

متعلقہ عنوان :