عمائدین علاقہ کا حاجی اشرف کو قلندر لودھی کے مصالحتی جرگہ میں مرکزی کردار ادا کرنے پر خراج تحسین

بدھ 13 ستمبر 2017 11:28

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) عمائدین علاقہ نے حاجی اشرف کو پنڈ کرگو خان کے مصالحتی جرگہ میں مرکزی کردار ادا کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اہلیان علاقہ نے حاجی اشرف کو حقیقی منعوں میں پنڈ کرگو کا نمائندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنڈ کرگو خان میں چند افراد کی ایماء پر ایک پراپیگنڈے کی بنیاد پر ایک واقعہ رونما ہوا تھا جس کی علاقہ میں روایت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس واقعہ کے بعد حاجی اشرف تنولی کی بھرپور کوششوں کی بدولت حاجی اشراف کی رہائش گاہ پر راضی نامہ کے بعد صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر خان لودھی، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر اور علی خان جدون کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا گیا۔ تاہم اس موقع پر واقعہ کو ہوا دینے والے بعض لوگوں کے چہروں پر شرمندگی عیاں تھی۔ پنڈ کرگو خان کے علاقہ مکینوں نے اس حوالہ سے مزید بتایا کہ حاجی اشرف کی صورت میں پنڈ کرگو خان اور تناول کا حقیقی نمائندہ ہمیں مل چکا ہے، اس موقع پر حاجی اشرف نے کا کردار انتہائی احسن تھا، یہ کردار کسی منتخب نمائندے کو ادا کرنا چاہئے تھا۔

متعلقہ عنوان :