انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکاروں نے ایبٹ آباد سے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار ..
تازہ ترین : 1
انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکاروں نے ایبٹ آباد سے کالعدم تنظیم کے دہشت ..

انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکاروں نے ایبٹ آباد سے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2017ء)انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی فورس کے ترجمان کے مطابق فورس کے اہلکاروں نے ایبٹ آباد کے علاقہ نواں شہر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ سے تعلق رکھنے والا مبینہ دہشت گرد عبدالرحمن ولد گل بادشاہ گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ملزم کاتعلق القاعدہ کی تنظیم عاطف گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ مبینہ دہشت گرد نے تنظیم کے فنڈ کیلئے اس مرتبہ قربانی کی کھالیں بھی جمع کی ہیں۔ مبینہ دہشت گرد کی گرفتاری کے بعد کئی اہم انکشافات متوقع ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/09/2017 - 11:28:47

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں