پرنسپل ہائر سکینڈری سکول سرائے نعمت خان اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے

بدھ 13 ستمبر 2017 11:20

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) پرنسپل ہائر سکینڈری سکول سرائے نعمت خان اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔ ملک عباس ایک فرض شناس اور بہترین ایڈمنسٹریٹر تھے، محکمہ تعلیم میں ڈی ای او کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول سرائے نعمت خان کے پرنسپل ملک محمد عباس اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد گذشتہ روز سبکدوش ہو گئے۔

(جاری ہے)

ملک محمد عباس نے محکمہ تعلیم میں ڈی ای او کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیئے اور بعدازاں مختلف ہائر سکینڈری سکولز میں پرنسپلز کے طور پر بھی تعینات رہے۔ بہتر ین فرائض کی ادائیگی اور ایڈمنسٹریشن پر محکمہ تعلیم کی جانب سے لاکھوں روپے کے نقد انعامات سے بھی انہیں نوازا گیا۔ ملازمت کے آخری چند ماہ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول سرائے نعمت خان میں فرائض منصبی سرانجام دیتے رہے۔