رومان رئیس کی اہلیہ اپنے شوہر کے لیے دعاگو، نجی ٹی وی چینل کو دیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

بدھ 13 ستمبر 2017 02:11

رومان رئیس کی اہلیہ اپنے شوہر کے لیے دعاگو، نجی ٹی وی چینل کو دیا انٹرویو ..
لاہور:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-13 ستمبر-2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رومان رئیس جن کی شادی کچھ دن قبل ہی ہوئی تھی کی اہلیہ نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ رومان رئیس کی اہلیہ نے لاہور میچ دیکھنے نہ آنے کی وجہ بھی بتادی۔

(جاری ہے)

رومان رئیس کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ لاہور میچ دیکھنے اس لیے نہیں آئیں کہ اگر وہ آجاتی تو رومان کا سارا فوکس خراب ہوجاتا تاہم وہ اپنے شوہر رومان رئیس کا 100فیصد سپورٹ کرتی ہیں اور دعاگو بھی ہیں کہ وہ آج کے میچ سمیت اگلے تمام میچز میں کامیاب ہونگے۔ نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں رومان رئیس کی اہلیہ کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔