خیرپور پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن و امان بحال رکھنے کے لئے ہنگامی پلان مرتب کر لیا، ایس ایس پی خیرپور

منگل 12 ستمبر 2017 23:10

سکھر۔12ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) خیرپور پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن و امان بحال رکھنے، ضابطہ اخلاق کی پابندی، ماتمی جلوسوں کی حفاظت ، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر نفری کی تعیناتی سمیت اہم امور کی انجام دہی کے لیے کانٹیجنسی پلان مرتب کیا گیا ہے جس پر بھرپور طور پر عملدرامد کرایا جائیگا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق یہ بات ایس ایس پی خیرپور کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر مہیسر نے محرم الحرام کے حوالے سے ڈی سی خیرپور کی زیر صدارت منعقدہ ایک اجلا س میں خطاب کرتے ہوئے بتائی ، ایس ایس پی خیرپور نے مذید کہا کہ ضلع خیرپور بھر میں 1947 ماتمی جلوس، مجالس کے پروگرام منعقد ہونگے جس کے لیے پولیس کی 5 ہزار نفری ڈیوٹی سر انجام دے گی پاک آرمی کی دو کمپنیاں تیاری حالت میں موجود ہونگی پولیس کی مدد کے لیے رینجرز کی600 اہلکار بھی ڈیوٹی پر مامور ہونگے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور خواتین پولیس اہلکاروں سمیت امام بارگاہوں ، اسکائوٹ کے رضاکاروں کو تربیت بھی دی جائے گی اس سلسلے میں تمام پرمٹ ہولڈر اور امام بارگاہوں کے بانیان سمیت رہنما بھرپور تعاون کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رینجرز کے کرنل ضیاء مالہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی کی جانب سے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کے نتیجے میں دہشت گردوںکاروائیوں میں کمی واقع ہوئی ہے محرم الحرام کے دوران پاک آرمی سڑکوں پر گشت کرے گی وقت ضرورت فوری ایکشن ہوگا انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ اور آنے جانے والوں پر کڑی نظیر رکھی جائے گی کسی بھی شخص کو پوسٹرز، بینرز اور وال چاکنگ کی اجازت نہیں ہوگی ، متنازعہ تقاریر اور دل آزار رویہ اختیار کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا پولیس اور رینجرز مشترکہ فلیگ مارچ کے ساتھ تمام امور پر مثبت حکمت عملی کے تحت کام کرے گی ۔