قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی میچ دیکھا

منگل 12 ستمبر 2017 23:58

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین ہونے والا پہلا ٹی ٹونٹی میچ دیکھا ،انہوں نے میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ،میڈیا سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہاکہ ورلڈ الیون پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے آئی ہے اور امید ہے کہ دنیائے کرکٹ کی دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی،انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے سٹیڈیم آئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :