نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا،مریم نواز

اگر پاکستان کی ترقی، جمہوریت ،اپنے ووٹ اور عوامی نمائندوںکی عزت چاہتے ہو تو کلثوم نواز کو ووٹ دو، ایسے وزیراعظم کو نا اہل کیا گیا جس نے پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دیا،کون ہے جس نے پاکستان کو گالم گلوچ، سازشوں اور دھرنوں کی سیاست دی،خیبرپختونخوا میں آج بھی لوگ ڈینگی کے باعث اپنی جانیں گنوا رہے ہیں،، نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی اقلیت یااکثریت نہیں، آج نواز شریف وزیراعظم نہیں مگر ان کی ساڑھے چار سال کی محنت کی وجہ سے کھیلوں کے میدان میں رونق ہے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی کامسلم لیگ (ن) کے اقلیتی ونگ کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب

منگل 12 ستمبر 2017 23:29

نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا،مریم نواز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ایسے وزیراعظم کو نا اہل کیا گیا جس نے پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دیا،کون ہے جس نے پاکستان کو گالم گلوچ، سازشوں اور دھرنوں کی سیاست دی،خیبرپختونخوا میں آج بھی لوگ ڈینگی کے باعث اپنی جانیں گنوا رہے ہیں،نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا،اگر پاکستان کی ترقی، جمہوریت ،اپنے ووٹ اور عوامی نمائندوںکی عزت چاہتے ہو تو کلثوم نواز کو ووٹ دو، نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی اقلیت یااکثریت نہیں، آج نواز شریف وزیراعظم نہیں ہیں مگر ان کی ساڑھے چار سال کی محنت کی وجہ سے کھیلوں کے میدان میں رونق ہے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی ونگ کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب کر رہی تھیں۔ مریم نواز نے کہا کہ انشاء اللہ لاہور کے حلقہ این اے 120 میں شیر آئے گا، حلقے کے ہر گھر اور ہر گلی میں کارکنوں کا جذبہ نظر آ رہا ہے، این اے 120 میں مسیحی بھائیوں کا جذبہ دیدنی اور قابل رشک ہے، اپنی والدہ کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعائوں پر مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی اقلیت یااکثریت نہیں،17ستمبر کو لاہور میں ہر جگہ شیر نظر آئے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آج بھی لوگ ڈینگی کے باعث اپنی جانیں گنوا رہے ہیں،2013میں کھیل کے میدان ویران تھے جبکہ آج کرکٹ کے میچز ہو رہے ہیں، آج نواز شریف وزیراعظم نہیں ہیں مگر ان کی ساڑھے چار سال کی محنت کی وجہ سے کھیلوں کے میدان میں رونق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وزیراعظم کو نا اہل کیا گیا جس نے پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دیا، جس نے گروتھ ریٹ 2.8فیصد سے 5.3فیصد تک پہنچایا، پاکستان کو 20,20گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے نجات دی، سٹاک مارکیٹ کو 54ہزار پوائنٹس کی تاریخی بلندی تک پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہکون ہے جس نے پاکستان کو گالم گلوچ، سازشوں اور دھرنوں کی سیاست دی، نواز شریف کو اس لئے نا اہل کیا گیا کیونکہ وہ 2018کا الیکشن بھی جیتیں گے، نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا،نواز شریف آج بھی ہے اور انشاء اللہ کل بھی رہے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ اگر پاکستان کی ترقی، جمہوریت ،اپنے ووٹ اور عوامی نمائندوںکی عزت چاہتے ہو تو کلثوم نواز کو ووٹ دو۔