سرگودھا ،انسداد دہشت گرد ی نے جمشید دستی کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی

منگل 12 ستمبر 2017 23:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) انسداد دہشت گرد ی سرگودھا کی عدالت نے ایم این اے جمشید دستی کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتو ی کر دی ۔منگل کے روز فاضل عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو پولیس کی طر ف سے چا لا ن پیش نہیں کیا گیا اور وکلا ء کی ہڑ تال کے باعث فاضل عدالت نے کیس کی سماعت 26 ستمبر مقر ر کرتے ہوئے مظفر گڑ ھ پولیس کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ آئند ہ تاریخ پیشی پر مقدمے کا مکمل چالا نپیش کر ے بصورت دیگر پولیس کے خلا ف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی ۔

(جاری ہے)

یا د رہے کہ جمشید دستی ایم این اے کے خلا ف تھا نہ سول لائن مظفر گڑ ھ پولیس نے اس سال 22 جون کو جمشید دستی کے خلا ف لوئر مہاجر کینا ل کا بند غیر قا نو نی طور پر توڑنے اور حکومت و انتظامیہ کے خلا ف احتجا ج اور لو گو ں کو بغاوت پر اکسانے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ در ج کیا تھا جو بعد میں محکمہ داخلہ نے کیس انسداد دہشت گر د ی عدالت ڈی جی خا ن سے انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا میں منتقل کر دیا تھا ۔فاضل عدالت نے جمشید دستی کی ایک لا کھ روپے کے مچلکو ں پر ضمانت منظور کر رکھی ہے ۔