اٹھارہ ہزاری، محرم الحرام کے دوران امن و امان اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اسسٹنٹ کمشنر

منگل 12 ستمبر 2017 23:27

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے حوالے میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری میں ایک اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں حبیب الرحمان چیلہ وائس چیئرمین میاں منیر حسین ،میاں مظفر محمود چیلہ ،خضر خان بلوچ ،مولوی محمد یار ،قاری نصراللہ،چوہدی سلیم اکبر،حاجی قاسم ،ایس ایچ او اٹھارہ ہزاری نوید چوہدری ،ایس ایچ او کوٹ شاکرعمر حیات وٹو سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے مذہبی پروگراموںمیں دوسروں کے جذبات کا خیال رکھا جائے لائوڈ اسپیکر کے ناجائز استعمال اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی کسی کو اجازت نہیں ہو گی انہوں نے ہدایت کی جلوسوں کے راستے تمام ناجائز تجاوززات کا خاتمہ اور صفائی کا مکمل خیال رکھا جائے چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں حبیب الرحمان چیلہ نے کہا کہ اسلام رواداری اور مساوات کا دین ہے جس میںنا حق کسی کو نقصان پہنچانا کسی کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں اٹھارہ ہزاری پرامن علاقہ ہے یہاں کے لوگ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں بھائی چارے کی یہ فضا ہمیشہ قائم رہے گی محرم الحرام میںبھی ہر شہری انتظامیہ کے ساتھ پہلے کی طرح تعاون کرے گا وائس چیئرمین میاں منیر حسین نے اس موقع پر کہا کہ شہری عاشورہ محرم کے دوران شرپسند افراد پر کڑی نظر رکھیں کسی بھی تخریبی سرگرمی پر خود قانون کو ہاتھ میں لینے کی بجائے اس کی اطلاع انتظامیہ یا پولیس کو دیں ایسے اجلاسوں کے ذریعے ایک دوسرے کے خلاف شکایات کا ازالہ ہوتا ہے پر امن معاشرے میں ہم سب کا مفاد ہے دہشت گردی و فرقہ واریت نے پہلے ہی ہمارے ملک کا بہت نقصان کیا ہے۔

(جاری ہے)

درایں اثناء قبل ازیںاے سی آفس میں اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر کی زیر صدارت عاشورہ محرم میں سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے ایک الگ اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں تھانہ اٹھارہ ہزاری اور کوٹ شاکر کے ایس ایچ اوز اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :