سینیٹر سراج الحق اور لیاقت بلوچ کا چکری کے قریب ویگن حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 12 ستمبر 2017 22:55

سینیٹر سراج الحق اور لیاقت بلوچ کا چکری کے قریب ویگن حادثہ پر گہرے دکھ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے چکری کے قریب موٹر وے پر ویگن کے حادثہ میں 14 افراد کے جاں بحق ہو جانے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے مغفرت اور غمزدہ خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے۔