لاہور، چیئرمین پیمرا ابصار عالم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرکاروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی

منگل 12 ستمبر 2017 22:23

لاہور، چیئرمین پیمرا ابصار عالم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرکاروائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرکاروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ مسلم لیگ (ن) کے اراکین پارلیمنٹ ٹی وی چینلز پر سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹی وی چینلز پر عدلیہ کو دھمکیاں دینے سے روکنا پیمرا کی ذمہ داری ہے ۔

پیمرا اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا۔ درخواست گزار نے الزام لگایاکہ پیمرا لیگی اراکین کی سپریم کورٹ کو دھمکیوں کا حصہ بنا ہوا ہے۔ چیئرمین پیمرا چینلز پر عدلیہ کیخلاف مہم روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ چیئرمین پیمرا کو کام کرنے سے روکا جائے جائے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے بعد غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :