آزادی کپ کرکٹ سیریز ،ایس ای آپریشن سائوتھ سرکل لیسکو کے فوکل پرسن نامزد

چیف انجینئر آپریشن سائوتھ محمد ناصر میچز کے دوران بجلی کی بلاتعطل یقینی فراہمی کے لئے سٹاف کی نگرانی اور کوارڈی نیشن کرینگے‘ ترجمان

منگل 12 ستمبر 2017 20:21

آزادی کپ کرکٹ سیریز ،ایس ای آپریشن سائوتھ سرکل لیسکو کے فوکل پرسن نامزد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہ آزادی کپ کرکٹ سیریز کے سلسلے میں انتظامات مکمل کرلئے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق سیریز کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی نے لیسکو افسران کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

ایس ای آپریشن سائوتھ سرکل کولیسکو کی جانب سے فوکل پرسن نامزدکیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیف انجینئر آپریشن سائوتھ محمد ناصر میچز کے دوران بجلی کی بلاتعطل یقینی فراہمی کے لئے سٹاف کی نگرانی اور کوارڈی نیشن کریں گے۔ترجمان کے مطابق ایکسیئن گلبرگ ڈویژن کسی بھی بریک ڈاون یا ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے اپنے ایس ڈی اوز اور متعلقہ سٹاف کے ہمراہ تمام اہم مقامات پر موجود رہیں گے۔ایس ای(جی ایس او)کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ایکسیئنز، ایس ایس اینڈ ٹی اور ایس ڈی اوز تعینات کریں گے۔ ایکسیئن پی ڈی سی میچز کے دوران پی ڈی سی کے دفتر میں موجود رہیں گے جبکہ چیف انجینئر آپریشن مجموعی طور پر کرکٹ سیریز کے دوران لیسکو سے متعلق تمام سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :