انٹرا پارٹی الیکشن پاکستان عوامی تحریک نے (کل) کراچی میںجنرل کونسل اجلاس طلب کر لیا

منگل 12 ستمبر 2017 20:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کراچی سندھ کے نگراں مسعود احمد عثمانی جنرل سیکرٹری الیکشن کمیشن پروفیسر ظہیر اختر نے 13ستمبر رات 8بجے جنرل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کراچی سندھ کے نگراں مسعود عثمانی کریں گے ۔اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے سابقہ قائدین ،ضلعی،ٹائونز ،یوسیز ،وارڈز کے صدور جنرل سیکرٹیز،تمام فورمز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز شرکت کریں گے۔جنرل کونسل اجلاس میں سابقہ قائدین کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گاجبکہ آئیندہ پارٹی کے الیکشن ،الیکڑول کالج اور دیگر امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔