بٹگرام:پولیس اہلکارکاغیرت کے نام پر قتل،جرگہ نے5 سال بعد مقتول کوبے گناہ قراردے دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 ستمبر 2017 16:24

بٹگرام:پولیس اہلکارکاغیرت کے نام پر قتل،جرگہ نے5 سال بعد مقتول کوبے ..
بٹگرام (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر2017ء) : بٹگرام میں غیرت کے نام پرقتل ہونے والے پولیس اہلکارکوپانچ سال بعد بے گناہ قرار دے دیا گیا،مقتول کی نعش آبائی ہسپتال منتقل کرنے کیلئے قبرکشائی کی گئی تونعش صحیح سلامت تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع بٹگرام کے نواحی گائوں بلند کوٹ کے رہائشی پولیس اہلکار کو پانچ سال قبل غیرت کے نام پر بے گناہ قتل کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں مقتول کے بھائی حسن علی شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ پانچ سال قبل اس کے بھائی اسد الله کو ملزمان امانت خان، قیمت شاہ، ظاہر شاہ اور ایخاب زر نے لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں اوگی کے گائوں جنگڑ میں بلا کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ مقتول اسد الله شاہ پر الزام لگنے کے بعد ہم نے ان کی نعش گائوں سے باہر ایک علاقہ کنڈاؤ گلی میں دفتا دی تھی۔ قتل کے چند عرصہ بعد معلوم ہوا ہے کہ اس کے بھائی کا قتل ایک سازش کے تحت ہوا تھا۔ لڑکی کے گھر والوں نے جرگہ کے دوران بے گناہ قتل کا اعتراف بھی کیا ہے، جرگہ میں مخالفین پارٹی نے 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی دیا تاہم ہمارے خاندان نے ان افراد کو الله کی رضا کی خاطر معاف کرتے ہوئے مذکورہ رقم واپس کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :