غیرت کے نام پر قتل ہونے والے پولیس اہلکار کی پانچ سال بعد قبرکشائی،

جرگہ نے مقتول کو بے گناہ ثابت کردیا

منگل 12 ستمبر 2017 15:56

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) بٹگرام میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والے پولیس اہلکار کی پانچ سال بعد قبر کشائی کی گئی، طویل عرصہ گذرنے کے باوجود نعش صحیح سلامت تھی، بے گنائی ثابت ہونے پر مقتول کو نعش پانچ سال بعد آبائی قبرستان منتقل کر دی گئی۔ ضلع بٹگرام کے نواحی گائوں بلند کوٹ کے رہائشی پولیس اہلکار کو پانچ سال قبل غیرت کے نام پر بے گناہ قتل کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں مقتول کے بھائی حسن علی شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ پانچ سال قبل اس کے بھائی اسد الله کو ملزمان امانت خان، قیمت شاہ، ظاہر شاہ اور ایخاب زر نے لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں اوگی کے گائوں جنگڑ میں بلا کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ مقتول اسد الله شاہ پر الزام لگنے کے بعد ہم نے ان کی نعش گائوں سے باہر ایک علاقہ کنڈائو گلی میں دفتا دی تھی۔ قتل کے چند عرصہ بعد معلوم ہوا ہے کہ اس کے بھائی کا قتل ایک سازش کے تحت ہوا تھا، لڑکی کے گھر والوں نے جرگہ کے دوران بے گناہ قتل کا اعتراف بھی کیا ہے، جرگہ میں مخالفین پارٹی نے 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی دیا تاہم ہمارے خاندان نے ان افراد کو الله کی رضا کی خاطر معاف کرتے ہوئے مذکورہ رقم واپس کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :