امن و امان کو برقراررکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں تا کہ محرم الحرام کے مہینے میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ڈپٹی مئیرلاہور راو شہاب الدین

منگل 12 ستمبر 2017 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2017ء) ضلعی انتظامیہ شہرمیں محرم الحرام کے موقع پر منعقد ہو نے والی مجالس اور نکا لے جا نے والے جلوسوں کی سکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کر نے کے حوالے سے تمام وسائل برؤے کار لا ئے گی ،ضلعی انتطامیہ کے تمام متعلقہ محکمے محرم الحرام سے قبل تمام تر انتظامات کو مکمل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی مئیر لاہور راوشہاب نے محرم الحرام کی تیاریوں کے حوالے سے نشتر ٹا ؤن میں منعقدہ ایک اجلاس سے کیا۔

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران ،قانون نافذ کر نے والے اداروں اور اہل تشیع رہنما ؤںاور دیگر نے شرکت کی۔ڈپٹی مئیر لاہور نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امن و امان کو برقراررکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں تا کہ محرم الحرام کے مہینے میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹی ایم او حارث جلیل کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ٹا ؤن میں لا ئٹنگ،پیچ ورک،مین ہول کورز،ٹریفک،پارکنگ،بجلی کی لٹکتی تا روں جیسے انتظامات کو کم سے کم وقت میں مکمل کریں اور محرم الحرام میں مجالس اور جلوس کے لا ئسنس ہو لڈرز سے رابطہ میں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں فرقہ وارانہ نوعیت کی وال چا کنگ اور بینرز لگانے کی ہر گز اجا زت نہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں محرم الحرام میں نکالے جا نے والے جلوسوں کی ما نیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جس میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔اجلاس میں اہل تشیع رہنماؤں نے جلوس کے راستوں میں درپیش مسائل کا ذکر کیا جس پرراو شہاب نے ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو اس کے فوری حل کی ہدایت کی۔شعیہ رہنماؤں نے نشتر ٹاون انتظامیہ کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔