طاہر القادری کی انٹرمیڈیٹ لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر منہاج القرآن کالج کے طالبعلم نقیب اعظم کو مبارکباد

پیر 11 ستمبر 2017 23:38

طاہر القادری کی انٹرمیڈیٹ لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر منہاج ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن کالج آف شریعہ کے طالبعلم محمد نقیب اعظم کو انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔سربراہ عوامی تحریک نے کہاکہ ملکی ترقی کا انحصار علم دوست اساتذہ اور محنت کرنیوالے طلبہ پر ہے۔

پاکستان کو معیاری تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں متوسط گھروں کے طلبہ و طالبات کو تعلیم و تربیت کا معیاری ماحول فراہم کیا گیاہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کالج آف شریعہ کے جملہ اساتذہ کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ طالبعلم نقیب اعظم نی11سو میں سے 992 نمبرحاصل کر کے لاہور بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔ ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک،عوامی تحریک کے رہنمائوں نور اللہ صدیقی،سہیل رضا ،مشتاق نوناری ایڈووکیٹ ،حفیظ چودھری نے طالبعلم نقیب اعظم کا شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نقد انعام دیا ۔

متعلقہ عنوان :