گنگارام ہسپتال میں پہلے ’’ایپی لپسی‘‘ کلینک اور لیب کا افتتاح
سٹیٹ آف دی آرٹ نیوروفائی سولوجی لیب میں ویڈیوای ای جی سمیت جدید میڈیکل ٹیسٹوں کی سہولت میسر ہو گی نیوروالوجی ڈیپارٹمنٹ فاطمہ جناح یونیورسٹی میں قائم کلینک سرکاری ہسپتالوں کا پہلا ’’ایپی لپسی‘‘ کلینک ہے،مریضوں کو بین الاقوامی معیار کی طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، وائس چانسلر کا تقریب سے خطاب
پیر 11 ستمبر 2017 23:12
(جاری ہے)
پروفیسر ڈاکٹر فخرامام نے تختی کی نقاب کشائی کر کے ’’ایپی لپسی‘‘ کلینک اور نیورو فائی سولوجی لیب کا افتتاح کیا۔
بعد ازاں نیورالوجی وارڈ کے انچارج اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عدنان اسلم نے تقریب کے شرکاء کو پہلے ’’ایپی لپسی‘‘ کلینک اور نیوروفائی سولوجی لیب کے اغراض و مقاصد اور افادیت سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر محمد عدنان اسلم نے بریفنگ میں بتایا کہ دنیا بھر میں 5کروڑ افراد مرگی یعنی ایپی لپسی کا شکار ہیں اور عالمی سطح پر سالانہ25لاکھ نئے کیس رپورٹ کئے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر عدنان اسلم نے بتایا کہ پاکستان میں 20لاکھ سے زائد افراد مرگی کے مرض میں مبتلا ہیں۔ مرگی کے مریضوں کی شرح شہروں کی نسبت دیہات میں زیادہ ہے۔ اس کی وجہ توہم پرستی ہے۔ ڈاکٹر عدنان اسلم نے تقریب کے آخر میں شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں شریک طبی ماہرین نے سرگنگا رام ہسپتال میں پہلے ’’ایپی لپسی‘‘ کلینک کو سنگ میل قرار دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.