برما میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف جمعیت علما اسلام گھوٹکی کے تحت بھٹائی چوک سے گھنٹہ گھر چوک تک امریکہ مرد آباد ریلی نکالی گئی

ْ

پیر 11 ستمبر 2017 23:12

میرپورماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2017ء) برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف جمعیت علما اسلام گھوٹکی کے ضلعی امیر مولانا اسحاق لغاری کی قیادت میں بھٹائی چوک سے گھنٹہ گھر چوک تک امریکہ مرد آباد ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر برما حکومت اور امریکہ مخالف نعرے درج تھے ۔

اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی دنیا سمیت پاکستان حکومت کی خاموشی نے مسلمانوں میں بے چینی پیدا کر رکھی ہے ۔رہنمائوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فوری طور پر برما کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر کے برمی سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ مغربی پالیسی کے پیش نظر اقوام متحدہ بھی مسلمانوں کے قتل عال پر مسلسل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے جبکہ پاکستان حکومت اقوام متحدہ سے امیدیں لگائی بیٹھی ہے حکومت پاکستان کو اب ییہ جان جانا چاہیے کہ عالمی دنیا میں مسلمانوں کے خلاف ایک منظم پالیسی کے تحت مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

مولانا اسحاق لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ملک کے لیے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نوجوانوں کو جہاد کی ٹرینگ دیں تا کہ وقت آنے پر نوجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے ہزاروں کارکنان برما کے مسلمانوں کی مدد کے لیے تیار ہیں اور پاک فوج کے ایک اشارے پر جمعیت علما اسلام کے کارکنان سرحدوں کی پرواہ کیے بغیر برما میں داخل ہو کر برمی فوج کو تباہ برباد کر سکتی ہے ۔

اس موقع پر رہنما عبدالغفار چاچڑ اور حماد اللہ چاچڑ سمیت ضلع گھوٹکی کے دیگر رہنمائوں نے بھی ریلی کے شرکا سے خطاب کیا ۔دوسری جانب شیعہ علما کونسل کی جانب سے بھی برما کے مسلمانوں کے حق میں ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا کی جانب سے برما حخومت اور امریکہ کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ برما سے سفارتی تعلقات ختم کر کے سفارتخانہ بند کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :