قذافی سٹیڈیم لاہور میں آزا دی کپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

انٹر نیشنل کرکٹ کی پاکستان واپسی کی بیحد خوشی ، بھارتی کھلاڑی بھی آتے تو مزید خوشی ہوتی :سرفراز احمد ہوم کرائوڈ کے سامنے پرفارم کرنے کا بہترین موقع ملا ہے،کوشش ہوگی سیریز یکطرفہ مقابلے میں اپنے نام کریں، کپتان قومی ٹیم

پیر 11 ستمبر 2017 22:56

قذافی سٹیڈیم لاہور میں آزا دی کپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کی پاکستان واپسی کے بے حد خوشی ہے ،ہوم کرائوڈ کے سامنے پرفارم کرنے کا بہترین موقع ملا ہے،کوشش ہوگی کہ سیریز یکطرفہ مقابلے میں اپنے نام کریں۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں آزا دی کپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمداور ورلڈ الیون کے قائد فاف ڈو پلیسی شریک تھے۔

تقریب کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمدکا کہنا تھا آج کے میچ کے لیے تیاری بہت اچھی ہے کیوں کہ ورلڈ الیون کی ٹیم میں سٹار کھلاڑی شامل ہیں ،امید ہے کہ تینوں میچز اچھے ہوں گے کیوں کہ کرکٹ میں کچھ آسان نہیں ہوتا۔ سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ محمد عامر تو میچز کے لیے دستیاب نہیں ہیں لیکن ہمارے پاس ان کے متبادل کھلاڑی موجود ہیں ،میں کسی ایک بائولر پر انحصار نہیں کررہا،سب لڑکوں کے پاس بہترین پرفارمنس دینے کا سنہری موقع ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی جیت سے ہمارے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا اور ہوم کرائوڈ کے سامنے بھی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔سرفراز کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کی اس ٹیم میں ان کے فیورٹ کھلاڑی ہاشم آملا ہیں ، بھارتی کھلاڑی بھی اگر اس ٹیم کا حصہ ہوتے تو بہت خوشی لیکن علم نہیں کہ ان کے وہاں کیا چل رہا ہے ، امید ہے کہ جلد ہی بھارتی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔۔

متعلقہ عنوان :