پشاور، ٹائون ون نے باچا خان چوک میں تجاوزات کلا خاتمہ کردیا

باچا خان چوک میں سڑک کنارے کمپیوٹرکی دکانیں سجانے پر 10 مانیٹرکوبھی قبصہ لے لی گی

پیر 11 ستمبر 2017 22:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) ٹائون ون نے باچا خان چوک میں تجاوزات کلا خاتمہ کردیا ‘باچا خان چوک میں سڑک کنارے کمپیوٹرکی دکانیں سجانے پر 10 مانیٹرکوبھی قبصہ لے لی گی جبکہ نمکمنڈی میں ربڑ پر دفعہ 144کے تحت پرانے ٹائروں کے ربڑ کو بھی قبضہ میں لے لی گئیں تفصیلات کے مطاقب ناظم ٹائون ون زاہد ندیم کی خصوصی ہدایت پر ٹی او آر ریاض اعوان‘ اے ٹی اوآر ایاز درانی ‘ ٹیکس سپرڈنٹ اظہر علی شاہ اورچیف ڈیمالشنگ انسپکٹر فضل محمود نے ڈیمالشنگ سٹاف اور مقامی پویس کے ہمراہ باچا خان چوک میں تجاوزات کا خاتمہ کردیا جبکہ سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک کیلئے کھول دئیے جبکہ جلیل کبابی روڈ پر سڑک کنارے کمپیوٹر کا کاروبارکرنے والے 10 دکانداروں سے کمپیوٹر مانیٹر کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا جبکہ نمک منڈی میں پرانے ٹا ئروں کے کاروبار پر دفعہ 144کے تحت پابند ی پر ربڑ کے ٹائر میں قبضہ میں لے لیے گئے