این اے 120میں انتخابی مہم کی خلاف ورزی پر 9لیگی رہنمائوں ،2پی ٹی آئی رہنمائوں کو نوٹسز جاری
(ن) لیگ کے کیپٹن (ر) محمد صفدر ، طلال چوہدری ، بلال یاسین ، مائزہ حمید ، سیف الملوک کھوکھر ، شائستہ پرویز ملک ، ماجد ظہور ، حناء پرویز بٹ اور میاں طارق ، پی ٹی آئی کے محمود الرشید ، سعدیہ سہیل رانا سے 3روز میں جواب طلب ریٹرنگ آفیسر نے سرکاری ٹی وی پر (ن) لیگ کی انتخابی مہم کے معاملے پر پی ٹی وی کیخلاف کیس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا
پیر 11 ستمبر 2017 22:06
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید اور رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل کو بھی نوٹسز جاری کیے ۔
ان تمام افراد سے 3روز میں جواب طلب کیا گیا ہے ۔ شوکاز نوٹسز میں الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کے متعلق بھی بتایا جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم، وفاقی و صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی حلقے میں شیڈول جاری ہونے کے بعد دورہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی انتخابی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں۔دوسری جانب لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ہونے والے انتخابی مہم کے کے دوران سرکاری ٹی وی پر مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم نشر ہونے کے معاملے پر ریٹرننگ آفیسر نے کیس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ۔ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے لکھے گئے خط میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی وی نے 10 ستمبر کو مریم نواز کی لاہور میں ریلی کی کوریج کی ہے جو کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن ایک قومی ادارہ ہے، اور ایک قومی ادارہ صرف ایک سیاسی جماعت کی ریلی کو کوریج کیوں دے رہا ہی پی ٹی وی کو چاہئے کہ این اے 120میں تمام جماعتوں کے امیدواروں کو یکساں کوریج دے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.