میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کیخلاف تحریک التواء کی بجائے،چوہدری نثار

مسئلے پر بحث کی جائے تاکہ اسمبلی اپنی تجاویز پیش کر سکے اور اس پر عمل درآمد بھی ہو سکے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال

پیر 11 ستمبر 2017 21:43

میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کیخلاف تحریک التواء کی بجائے،چوہدری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) ممبر قومی اسمبلی چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کیخلاف تحریک التواء کی بجائے اس مسئلے پر بحث کی جائے تاکہ اسمبلی اپنی تجاویز پیش کر سکے اور اس پر عمل درآمد بھی ہو سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعت جے یو آئی کی رکن ممبر قومی اسمبلی نعیمہ کشور کی جانب سے پی شکی جانیوالی تحریک التواء پر نقطہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر قومی اسمبلی میں تفصیلی بحث کی جائے اور مشترکہ طور پر تجاویز تیار کی جائے تاکہ عملی طور حر حکومت اور اپوزیشن اقدامات اٹھا سکے۔۔