مریدکے، کوسٹر اور لانگ وھیل ٹرالر کے درمیان تصادم ، پانچ افراد زخمی

پیر 11 ستمبر 2017 21:43

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) جی ٹی روڈ پر راوی ریان کے قریب کوسٹر اور لانگ وھیل ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کوسٹر ڈرائیور کی جلد بازی کے باعث گاڑ ی ٹرالر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخمی کو ریسکیو1122کی ٹیم نے موقع پر ہی طبی امداد فراہم کر دی جبکہ شدید زخمی چار افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے پہنچا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :