پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوطرفہ سیاسی تعاون پر مشاورت کا تیسرا رائونڈ

باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا پاکستان افغانستا ن میں قیام امن کیلئے کوششیںکررہا ہے ،ملک کا نیوکلیئر پروگرام اپنی حفاظت کیلئے پرامن ہے،ایڈیشنل سیکرٹری ظہیر جنجوعہ

پیر 11 ستمبر 2017 21:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوطرفہ سیاسی تعاونپر مشاورت کا تیسرا رائونڈ دفتر خارجہ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری (یورپ) ظہیر احمد جنجوعہ نے کی اور آسٹریا کی طرف سے یورپ، اسٹریا کی وفاقی وزات برائے یورپ کے گبیریئل میون شورٹز Gabriele Meon-Tschurtz نے وفد کی قیاد ت کی۔

دونوں ممالک کے حکام نے دوطرفہ تجارتی ،معاشی اور سیاسی ، تعلیمی ، دفاعی اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے بات چیت کی ۔ ایڈیشنل سیکرٹری ظہیر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان افغانستا ن میں امن کے قیام کیلئے کوششیںکررہا ہے اور افغانستا ن میں امن خطے کی سلامتی کیلئے ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے ۔

پاکستان کا نیوکلیر پروگرام اپنی حفاظت کیلئے پرامن ہے ۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوںممالک کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا سیشن جون، 2015 کو ویانا میں ہوا تھا ، دوطرفہ سیاسی مشاورت کا سالانہ عمل دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے کارآمد ہوتا ہے اور گزشتہ کارکردگی کے پیش نظر جائزہ لینے کے ساتھ آئند ہ حکمت عملی ترتیب دی جاتی ہے ۔ شمیم محمود

متعلقہ عنوان :