سعودی عرب میں پاکستانیوں کے اقامے اور تنخواہوں کے معاملے میں مدد کر رہے ہیں، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد

پیر 11 ستمبر 2017 21:22

سعودی عرب میں پاکستانیوں کے اقامے اور تنخواہوں کے معاملے میں مدد کر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کے اقامے‘ تنخواہوں کے معاملے میں ہمارے سفیر مدد کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شہریار آفریدی کے سوال کے جواب میں وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کے اقامے‘ تنخواہوں کے معاملے میں ہمارے سفیر مدد کر رہے ہیں۔ شیر اکبر خان کے ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بونیر سے متعلق اوورسیز کے حوالے سے جو بھی مسائل ہیں وہ حل کریں گے۔