پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لے رہا ہے‘ وزیر مملکت برائے بین الصوبائی رابطہ

پیر 11 ستمبر 2017 21:22

پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ حال ہی میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لے رہا ہے‘ مضبوط قومی ٹیم کے لئے پی سی بی شعبہ خواتین ‘ خواتین کرکٹ ٹیم کے لئے غیر ملکی کوچز سے رابطہ کرنے کی تجویز پر غور کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر نگہت شکیل کے سوال پر وزیر مملکت برائے بین الصوبائی رابطہ نے کہا کہ ہمارے ماحول کی وجہ سے کم بچیاں کرکٹ کے کھیل میں آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تربیت کے لئے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریجنل ٹرائل بہت جلد منعقد ہوں گے جو بعد ازاں قومی ٹیموں میں جاسکیں گے۔ انہوں نے کھیلوں میں شامل ہونے والی بچیوں کے ڈر یس کوڈ کے حوالے سے بتایا کہ آئی سی سی کا مقررہ ڈریس استعمال کرتے ہیں لیکن ہم آئی سی سی کو لکھیں گے کہ ایسا لباس نہ ہو جو ہماری تہذیب و تمدن کے خلاف ہو۔