پڑھائی سے ذیادہ ضروری کھیل، اساتذہ کالجز نہیں قذافی اسٹیڈیم میں ڈیوٹی دینگے۔

پیر 11 ستمبر 2017 20:08

پڑھائی سے ذیادہ ضروری کھیل، اساتذہ کالجز نہیں قذافی اسٹیڈیم میں ڈیوٹی ..
لاہور:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-11 ستمبر-2017ء) پڑھائی سے ذیادہ ضروری کھیل ہے یہ کہنا ہے پنجاب حکومت کا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پنجاب حکومت نے 6سرکاری کالجز میں 100 سے زائد اساتذہ کو کالجز کی بجائے قذافی اسٹیڈیم میں ڈیوٹی کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

سرکاری کالجز کے اساتذہ اور اسسٹنٹ لیکچرار قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے دوران سیکورٹی اور کھلاڑیوں کی آمد پر بطور استقبالیہ میں کھڑے ہوکر ڈیوٹیاں دینے کے علاوہ دیگر امور بھی سرانجام دینگے۔ سرکاری کالجز کے اساتذہ 6 دن کے لیے یعنی قذافی اسٹیڈیم میں ہونےو الے آزادی کپ کے آخری میچ تک اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینگئے۔ مزید جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :