سوات یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کے لئے محبوب الرحمان کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن خارج

پیر 11 ستمبر 2017 21:15

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محفوظ الرحمان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سوات یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کے لئے محبوب الرحمان کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن خارج کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محبوب الرحمان نے رٹ پٹیشن داخل کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ گورنر خیبر پختون خواہ اُن کے بطور قائم مقام وائس چانسلر کی تقرری کے احکامات جاری کئے تھے اور وزیر اعلیٰ نے اُس کی منظوری نہیں دی تھی بیرسٹر اسد حمید الرحمان اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل صابر شاہ نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لئے صوبائی حکومت نے تین نام گورنر کو ارسال کئے ہیں اور چند روز میں گورنر مستقل وائس چانسلر کی تقرری کریں گے۔

دلائل مکمل ہونے پر ڈویژن بنچ نے محبوب الرحمان کی رٹ پٹیشن خارج کردی اور موجودہ قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر حسن شیر کو مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :