جلال پور جٹاں، 1122کے پاس مرمت کا بجٹ نہ ہو نے کی وجہ سے سول ہسپتال کی ایمبولینس دوہفتوں سے خراب

پیر 11 ستمبر 2017 21:11

جلال پور جٹاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) 1122کے پاس مرمت کا بجٹ نہ ہو نے کی وجہ سے سول ہسپتال جلال پور جٹاں کی ایمبولینس دوہفتوں سے خراب۔ مریض لے جاتے ہو ئے ایمبولینس کو حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے ایمبولینس دو ہفتوں سے خراب پڑی ہوئی ہے اور نہ ہی متبادل ایمبولینس فراہم کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

دو ہفتوں سے جلال پور جٹاں کے سول ہسپتال سمیت علاقہ بھر کے مریضوں کو پرائیویٹ طور پر بندوبست کر نا پڑ رہا ہے ۔

اس سلسلہ میں 1122گجرات کے انچارج چوہدری عزیز سے جو رابطہ کرتا ہے اسے جواب دیا جا تا ہے کہ مخیر حضرات سے چندہ اکٹھا کرکے گاڑی کی مرمت کرالی جائے ۔ ہمارے پاس مرمت کے بجٹ نہیں ۔عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، صوبائی وزیر صحت، سیکرٹری صحت اور ڈی جی 1122کی توجہ اس طرف مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :