والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کرانھیں عمر بھر معذور ہونے سے بچائیں ، میر سیف اللہ کھیتران

سبی میں چارروزہ انسداد پولیو مہم 18 سے 21ستمبرتک جاری رہے گی ، چار روزہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے والدین ،اساتذہ کرام ،علماء کرام اپنا کردار ادا کریں، ڈپٹی کمشنر سبی

پیر 11 ستمبر 2017 21:11

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کرانھیں عمر بھر معذور ہونے سے بچائیں ،سبی میں چارروزہ انسداد پولیو مہم کا آغا18ستمبر2017سے کیا جائے گاجو21ستمبرتک جاری رہے گا۔ چار روزہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے والدین ،اساتذہ کرام ،علماء کرام اپنا کردار ادا کریں،پولیو مہم کے دوران غیر حاضراور غفلت برتنے والے آفیسران و اہلکاروں کی خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارروزہ پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پراسٹنٹ کمشنر میر ممتاز مری،ضلع چیئرمین ملک قائم الدین دہپال ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمدخان سیلاچی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرمیر دین محمد مری ،ایس ڈی پی او میر اکرم گشکوری ،ڈاکٹر محمد علی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سبی بلال خالق،میر شہباز خان باروزئی لیویز رسالدار ،سماجی بہبود کے آفیسر غلام مصطفے ہانبھی ،،ڈاکٹر موھن داس ،محمد اسلم خجک، فہیم قریشی،ہندو پنچاہیت سمیت ودیگر بھی موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل کو معذور ہونے سے بچانے کے لیے انسداد پولیو کے قطرئے پلاکر اپنا قومی فریضہ ادا کریں انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موضی مرض ہے جو بچوں کے مستقبل کو تباہ کردیتا ہے جس کے خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ نو نہالوں کو اس موضی مرض سے بچانے کے لیے چار روزہ پولیو مہم کا کامیاب بنانے میںمحکمہ ہیلتھ کی کاوشوں سے انحراف ممکن نہیں ہے اور اس ضمن میں پولیو ٹیموں کو مکمل طور پر سیکورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ ایک بہتر ماحول میں پولیو ورکر بچوں کو پولیو کے قطرئے پلا سکیںانہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران غیر حاضر عملہ اور غفلت برتنے والے اہلکاروںکے خلاف سخت کاروائی جائے گی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سبی ڈاکٹر منظور بلوچ نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چارروزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع سبی میں پانچ سال کی عمر تک کی44,205ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرئے پلائیں جائیں گے اور اس ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے 42فکس پوائنٹ ،09ٹرانزٹ پوائنٹ قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ گھر گھر بچوں کو پولیو کے قطرئے پلانے کے لیے 185موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں اور انشااللہ 18ستمبرسے شروع ہونے والا چارروزہ مہم کے دوران حدف کو پورا کیا جائے گا البتہ جو بچے رہ جائیں گے انہیں پانچوئے روز بھی پولیو کے قطرئے پلائیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چارروزہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے والدین ،اساتذہ کرام ،علماء کرام اپنا کردار ادا کریں ،اور محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :