کیسکو غیر فعال ٹرانسفارمر جلد از جلد بحال کر کے نوشکی و ملحقہ علاقوں کے مکینوں ..
تازہ ترین : 1

کیسکو غیر فعال ٹرانسفارمر جلد از جلد بحال کر کے نوشکی و ملحقہ علاقوں کے مکینوں کیلئے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، سینیٹر میر محمد یوسف با دینی

علاقہ مکینوں کی مشکلات تا حال جو ں کے توں ہے اگرٹرانسفارمر فعال نہیں بنایا تو اس مسئلے کو سینیٹ میں اٹھائونگا ، سینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2017ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر میر محمد یوسف با دینی نے کہا ہے کہ 2012 سے مرحوم سینیٹر حاجی ولی محمد با دینی کے فنڈز سے نو شکی کے علاوہ احمد وال اورملحقہ علاقوں کے مکینوں کے لئے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا نے کی خاطر بجلی کے ٹرانسفارمر نصب کروائے گئے تھے جو کیسکو کے ارباب اختیار کی عدم دلچسپی کی وجہ سے تا حال غیر فعال ہے میں نے متعدد بار کیسکو چیف بلوچستان کو غیر فعال ٹرانسفارمرز کو فعال بنا کر علاقہ مکینوں کو بجلی کی فراہمی کے لئے رابطے کئے ہیں لیکن آفیسران اس میں دلچسپی نہیں لے رہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کی مشکلات تا حال جو ں کے توں ہے اگر انہیں فعال نہیں بنایا تو میں اس مسئلے کو سینیٹ میں اٹھائونگا ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز علاقے کے مختلف وفود سے گفتگو کے بعد ’’ آن لائن‘‘ سے گفتگو کر تے ہوئے کیا سینیٹر میر محمد یوسف با دینی نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا تے ہوئے سنجیدگی کیساتھ کوششیں کی ہیں 2012 میں مرحوم سینیٹر حاجی ولی محمد با دینی نے اپنے فندز سے نوشکی میں احمد وال اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی کے ٹرانسفارمر نصب کروائے تھے جو تا حال کیسکو آفیسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے غیر فعال ہے انہوں نے بتایا کہ میں نے متعدد بار کیسکو چیف بلوچستان کو اس بارے میں آگاہ کیا ہے کہ ان غیر فعال ٹرانسفارمروں کو فعال بنا کر لو گوں کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے لیکن انہوں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر تے ہوئے اس مسئلے کو التواء کا شکار بنا دیا ہے انہوں نے بتایا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ کچھ آفیسران ان ٹرانسفارمروں کو فعال بنا نے میں کیوں رخنہ ڈال رہے ہیں اور ان کے کیا مقاصد ہے اگر کیسکو چیف اور دیگر آفیسران نے اپنی روش ترک نہ کی اور غیر فعال ٹرانسفارمر کو فعال نہ بنایا تو میں اس حوالے سے چیئرمین کیسکو سے بھی رابطہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس مسئلے کو سینیٹ کے فورم پر اٹھائونگا کہ ایک منتخب نمائندے کی جانب سے اپنے حلقے کے عوام کی سہولت کے لئے دیئے گئے ٹرانسفارمروں کو پانچ طویل کا عرصہ گزرنے کے باوجود فعال نہیں بنایا جا سکا کیونکہ افسر شاہی کی یہ روش منتخب نمائندوں اور عوام میں رابطے میں رخنہ ڈال رہی ہے جس کو تبدیل ہونا چا ہئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/09/2017 - 21:11:33

اس خبر پر آپ کی رائے‎