کمر کی تکلیف ،ننھے مہمان کی آمد ، محمد عامر کی ورلڈ الیون میں شرکت مشکوک

پی سی بی نے محمد عامر کی جگہ رائٹ آرم فاسٹ بولر سہیل خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا

پیر 11 ستمبر 2017 21:11

کمر کی تکلیف ،ننھے مہمان کی آمد ، محمد عامر کی ورلڈ الیون میں شرکت مشکوک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) فاسٹ بولر محمد عامر کی ورلڈ الیون کے خلاف ہونے والے آزادی کپ میں شرکت مشکوک ہے۔ لیفٹ آرم پیس بولر کمر کی تکلیف کا شکار ہیں جبکہ اہلیہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد بھی متوقع ہے۔ عامر کی وطن واپسی کا امکان بہت کم ہے۔پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز آزادی کپ میں فاسٹ بولر محمد عامر کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

لیفٹ آرم فاسٹ بولر کمر کی تکلیف کا شکار ہیں جبکہ ان کے اہلیہ کے ہاں چند روز میں ننھے مہمان کی آمد بھی متوقع ہے جس کی وجہ سے محمد عامر اب تک فیملی کے ساتھ ہی لندن میں مقیم ہیں۔انہوں نے اب تک لاہور میں قومی ٹیم کا کیمپ جوائن نہیں کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عامر منگل کو ورلڈ الیون کے خلاف پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔ لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ وہ پوری سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ پی سی بی نے محمد عامر کی جگہ رائٹ آرم فاسٹ بولر سہیل خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔