پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی پر ہاشم آملہ اور تمیم اقبال کا اظہار مسرت

ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان ہی نہیں عالمی کرکٹ کے لئے بھی بہت اہم ثابت ہوگی، انٹرنیشنل کرکٹرز

پیر 11 ستمبر 2017 21:11

پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی پر ہاشم آملہ اور تمیم اقبال کا اظہار ..
کیپ ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا اور بنگلہ دیش کے اوپنر تمیم اقبال پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرکے بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان ہی نہیں عالمی کرکٹ کے لئے بھی بہت اہم ثابت ہوگی۔جنوبی افریقا کے صف اول کے بیٹسمین ہاشم آملا اور بنگلہ دیش کے ورلڈ کلاس اوپنر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی میں کردار ادا کرکے بیحد خوش ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز پاکستان ہی نہیں عالمی کرکٹ کے لئے بھی بیحد اہم ثابت ہوگی۔ہاشم آملا نے کہا کہ ورلڈ الیون میں شامل پلیئرز ہی نہیں دنیائے کرکٹ کے لئے بھی پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی بہت اہم ہے۔ ان کا آخری دورہ پاکستان بہت خوشگوار ثابت ہوا تھا۔ یہاں شائقین کرکٹ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ انہوں نے دونوں ٹیموں کو سپورٹ کیا۔ ماحول بھی بہت اچھا تھا۔ دوبارہ پاکستان آکر خوشی محسوس کررہا ہوں۔تمیم اقبال نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی عالمی فیملی کا حصہ ہے۔ ہم سب اس فیلمی کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لئے کوشاں ہیں۔ امید کے سیریز سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔۔

متعلقہ عنوان :