کیسکو نوکنڈی میں بجلی کی فراہمی میں مکمل ناکام ہے،حاجی عرض محمد بڑیچ

کیسکو چیف اپنے عملے کو ڈیوٹی کا پابند بناکر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں،چیئرمین یو نین کونسل نوکنڈی

پیر 11 ستمبر 2017 21:11

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) چیئرمین یو نین کونسل نوکنڈی حاجی عرض محمد بڑیچ نے کہا کہ کیسکو نوکنڈی میں بجلی کی فراہمی میں مکمل ناکام ہے یومیہ آٹھ گھنٹے بجلی کی دورانیہ بھی کسی نہ کسی بہانے کھبی جرنیٹرز کے اسٹارٹ نہ ہونے اور کبھی ڈیزل کی کمی سے کم کرکے چھ گھنٹے بجلی مختلف کلیوں میں دی جاتی ہے اور دو گھنٹے کی بجلی بدعنوانی کی نظر ہوجاتی ہے انہوں نے کہا کہ کیسکو اپنا قبلہ درست کرکے یہاں کے غریب صارفین کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کریں بصورت دیگر علاقے کے قبائلی و سیاسی حلقوں کیساتھ ملکر سخت احتجاج سے گریز نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اس وقت پاور ہاوس کو دو ہیلپرز کے رحم وکرم پہ چھوڑا گیا ہے فورمین اپنے گھر میں بیٹھ کر اپنے بچوں کیساتھ سیر وتفریح میں مصروف ہیں اور باقی سنئیر عملہ بھی ڈیوٹیوں سے مسلسل غائب ہیں انہوں نے کہا کہ اس پہلے بھی کیسکو کی ڈیزل چوری پکڑی تھی اور انکوائری سے معلوم ہوا تھا کہ ڈیزل کی چوری میں عملہ ملوث ہیں اور اب بھی اتنے کمزور نہیں ہے کہ کیسکو کی بد عنوانیوں اور کرپشن کو منظر عام پہ نہ لا سکیں انہوں نے کہا کہ کیسکو چیف اپنے عملے کو ڈیوٹی کا پابند بناکر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں بصورت دیگر عوام کے جائز حقوق پہ چھپ نہیں بیٹھیں گے بلکہ احتجاج کے تمام آپشنز استعمال کیے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :