اسلام آباد ہائی کور ٹ ، این اے 120 کا الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے پر فیصلہ محفوظ

پیر 11 ستمبر 2017 21:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) اسلام آباد ہائی کور ٹ نے حلقہ این اے 120 کا الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ حلقہ این اے 120 کا الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار شاہد اورکزئی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا کہ اس درخواست پر تورجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا۔ واضح رہے کہ درخواست گزار شاہد اورکزئی نے عدالت سے استدعا کر رکھی ہے کہ حلقہ این اے 120 کی ایک امیدوار بیمار ہیں اور بیرون ملک ہیں لہذا این اے 120 کا الیکشن ملتوی کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :