جمرود، شاہ کس زمین کی قیمت چند افراد کی بجائے کھٹیا خیل قوم کو ادا کی جائے،مشران

پیر 11 ستمبر 2017 21:08

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) کھٹیا خیل قوم کے مشران نے پولیٹیکل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ کس زمین کی قیمت چند مفاد پرست افراد کی بجائے کھٹیا خیل قوم کو ادا کی جائے کیونکہ کھٹیا خیل قوم نے متفقہ طور پر حکومت کو زمین فراہم کیا ہے اور وہ ہی اس کے اصل حقدار ہیں۔

(جاری ہے)

جمرود پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کھٹیا خیل قوم کے مشران جاوید حسن،زینا گل،جہانگیر خان،خان محمد اور دیگر نے کہا کہ تحصیل جمرود شکیل برکی کی ملی بھگت سے چند مفاد پرست افراد نے ان کے قوم کی مشترکہ زمین کے پیسے ذاتی جیبوں میں ڈال رہے ہیں جبکہ زمین کھٹیا خیل قوم کے غریبوں اور یتیموں کی ملکیت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اگر ان کے فروخت شدہ زمین کی قیمت کھٹیا خیل قوم کو ادا نہ کی گئی تو وہ گورنر ہاوس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں گے۔قبل ازیں کھٹیا خیل قوم کے مشرانوں اورنوجوانوں نے مطالبات تسلیم نہ کرنے پر تحصیلدار شکیل برکی کے خلاف جمرود پریس کے کلب کے باہر احتجاج بھی کیا او ر گو شکیل گو کے فلک شگاف نعرے لگائے۔