سابق ضلع ناظم راج ولی خان نے تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت ..
تازہ ترین : 1

سابق ضلع ناظم راج ولی خان نے تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2017ء) سابق ناظم و سابق امیدوار پی کے 77 راج ولی خان نے تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ،اس سلسلے میں وہ باقاعدہ اعلان 24 ستمبر سہ پہر تین بجے طوطالئی خوڑ کے مقام پر ایک بڑے جلسہ عام کریں گے ،جس سے مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور دیگر رہنما خصوصی خطاب کریں گے ،راج ولی خان کی شمولیت سے پی کے 77 کی سیاست میں ایک نئی تبدیلی آئے گی اور جماعت اسلامی ایک بڑی جماعت کے طور پر ابھرے گی ،اس موقع پر راج ولی خان کے ساتھ دیگر اہم سیاسی قائدین اور علماء بھی جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/09/2017 - 21:06:01

اس خبر پر آپ کی رائے‎