صوابی پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کرلیا

پیر 11 ستمبر 2017 21:06

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) صوابی پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسری کارروائی میں اپنی بیوی کو قتل کرنے والا ملزم شوہرکو گرفتارکرلیا ،پولیس کے مطابق مقتول نوید کو گذشتہ ہفتے نامعلوم افراد نے قتل کرکے لاش کو بوری میں بند کرکے کالا کے مقام پر بدری نالے میں پھینک دیا تھا ،پولیس نے مدعی حسن باچا کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مقتول نوید باچاکے قاتلوں کا سراغ لگاکر میاں بیوی سیدعرب اور مسماة (ن) کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ،جبکہ دوسری کارروائی میں اپنی بیوی کو قتل کرنے والا ملزم ظفر اقبال سکنہ مانیری بالا کو بھی گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ملزم ظفر اقبال نے اپنی بیوی مسماة ( ح )کو گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ،جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :